رام نگر گورڈی کے پرائمری اسکول کڈماری کے طلاب اساتذہ کے منتظر

0
0

طلباءکامستقبل داﺅ پر۔ اسکول میںاساتذہ کی عدم دستیابی باعث تشویش
نریندر سنگھ ٹھاکر
رام نگر //کہا جاتا ہے کہ انسان پڑھائی لکھائی کے ساتھ ایک بڑا شخص بنتا ہے لیکن اگر استاد اسکولوں میں بچوں کو پڑھانے کے لئے ہی نہیں آئیں گے تو اس کا کیا نتیجہ ہوگا۔وہیں کہا جاتا ہے کہ بچے آنے والے کل ہیں لیکن جس وقت بچوں کی زندگی کے ساتھ استاد اس طرح سے کھلواڑ گے تو آپ ہی بتائیں کہ آنے والے کل کا کیا ہوگا۔معصوم بچے اپنا مستقبل کس کے حوالے کریں گے۔ ان کا مستقبل آگے کس طرح سے گا۔وہیں بچوں کے والدین نے ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے ۔اسی معاملے کو لے کر جب لازوال کے نمائندہ کی بات تعلیم محکمہ کی طرف سے زون گھورڈی میں تعینات کئے گئے زیڈ ای ا ودوارکا ناتھ سے کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جو استاد اس اسکول میں تعینات کیا گیا ہے اس کی ہم نے کچھ دن پہلے زیڈ او دفتر میں اٹیچمنٹ بھی کہ تھی۔ لیکن اس کو جہاں کچھ بھی لکھنا نہیں آتا تھا جس کی وجہ سے اس کی تنخواہ بند کر دی گئی ہے اور جلد ہی گورنمنٹ پرائمری سکول کڈماری میں کسی نئے استاد تعینات کئے جانے کی کوششیں کی جائیں گی ۔بتا دیں کہ یہ اسکول گزشتہ 4 ماہ سے بند پڑا ہوا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا