پونچھ راولاکوٹ بس سروس پھر معطل بھارت نے پاکستان کو مطلع کیا ، کشیدگی کے باعث تجارت بھی بند

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ //بھارت نے پیر کے روز ہونے والی راولاکوٹ،پونچھ انٹرا کشمیر بس سروس معطل کردی۔پاکستانی زیر انتظام کشمیر حکام کو با ضابط طور پر بس سروس کی معطلی کے بارے میں آگاہ کر دیاگیا ۔زرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر شدید کشیدگی کے باعث گذشتہ ہفتے بدھ تا جمعہ دو طرفہ تجارت معطل رہی ۔واضح رہے کہ کشیدگی کے باعث لائن آف کنٹرول کراس کرنے کے لیے چکوٹھی پہنچنے والے درجنوں مال بردار ٹرک سرینگر روانہ نہیں ہو سکے گذشتہ روز جموں و کشمیر حکام نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر حکام کو با ضابطہ طور پر مطلع کیا کہ پیر کے روز پورے بھارت میں نوراتری کا تہوار بھی ہے جس کے باعث پیر کے روز سرینگر مظفرآباد،پونچھ راولاکوٹ بس سروس معطل رہے گی۔ بس سروس کی معطلی کے بعد آر پار جانے والے مسافروں کو ٹریول اتھارٹی کی جانب سے مطلع کر دیا گیا ہے کہ بس سروس معطل کر دی گئی ہے وہ کراسنگ کے لیے بس ٹرمینل پر نہ آئیں پیر کے روز دونوں کراسنگ پوائنٹ سے بس سروس کی معطلی کے بعد منگل کے روز ہونے والی سرینگر مظفر آباد تجارت کی بحالی کے حوالہ سے تاحال حکام نے کنفرم نہیں کیا ۔اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے بھی بتایا کہ جیسے ہی حکومت کی طرف سے کوئی فیصلہ سامنے آئے گا۔ اسی وقت تاجروں و مسافروں کو فیصلہ کے بارہ میں آگاہ کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا