پارلیمنٹ میں جمو ں و کشمیر کے وقار ،عزت اور حقوق کی بحالی کے لئے کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کریں گے

0
0

غلام احمد میر نے حلقہ انتخاب پہلگام کے کولر علاقہ میں چناوی اجتماع سے خطاب کیا
شاہ ہلال
پہلگام //پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ اور اننت ناگ پارلیمانی نشست کے امیدوار غلام احمد میر نے حلقہ انتخاب پہلگام کے کولر علاقہ میں چناوی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کانگریس کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں تاکہ پارلیمنٹ میں جمو ں و کشمیر کے وقار ،عزت اور حقوق کی بحالی کے لئے کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کریں گے۔ انہوں نے پی ڈی پی اور بی جے پی کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں موجودہ صورتحال کے لئے ذمہ دار ہیں اورلوگوں سے موجودہ حالات کی نزاکت سمجھ کر ان سبھی پارٹیوں کو رد کرنے کیلئے کہاکیونکہ ان پارٹیوں نے جموں کشمیر کو تباہی کے دھانے پر کھڑا کر دیا۔انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر کانگریس ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے ۔میر نے پی ڈی پی اور بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں جماعتوں نے کشمیر کو اندھیرے میں دھکیلا ہے اور اب یہاں لوگ عدم تحفظ کے شکار ہیں، انہوں نے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ انتخابات کے دن کانگریس کے نشان ہاتھ پر بٹن دبائیں، اس موقعہ پر ر سئنیر کانگریس لیڈر و سابق ممبر اسمبلی شانگس گلزار احمد وانی، جنرل سیکرٹری کانگریس ہلال احمد شاہ، عرفان کلرو و میر مظفر بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا