میراں صاحب جموں میں نیشنل کانفرنس کا اہم اجلاس منعقد

0
0

منقسم طاقتوں کو روکنے کیلئے کانگریس کی حمائت کی جائے : بی آر کنڈل
لازوال ڈیسک
جموںسابق چیف سیکریٹری اور سابق وزیر بی آر کنڈل نے یہاںجموںپونچھ پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار کی حمایت میں جموں کے میراں صاحب میں ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جس میں آر ایس پورہ، بشناءاور سچےت گڑھ کے عوام نے شرکت کی اور آئندہ عام انتخابات میں کانگریس کی حمایت کرنے کا عزم کیا ۔اجلاس سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بی آر کنڈل نے کہا کہ ملک کے آئینی اداروں کو خطرے میں ڈالنے والی فرقہ وارانہ طاقتوں کو شکست دینے کے لئے نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اتحاد کیا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ منقسم سیاست کی جا رہی ہے جو ملک کے جمہوری نظام کے لئے کافی نقصان دہ ہے۔کنڈل نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس دہائیوں سے ریاست کے تمام خطوںکی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے ۔اس موقع پر پنچ ،سرپنچ اور مقامی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا