جوینائل جسٹس پر ورکشاپ کااہتمام
لازوال ڈیسک
جموںجموں اینڈکشمیر انٹگریٹیڈ پروٹیکشن سروسز اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے اشتراک سے آج جموں میں جوڈیشل افسران ، پولیس افسران ، وکلا¿اور دیگر متعلقین کے لئے جوینائل جسٹس نظام کی عمل آوری پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا۔ ورکشاپ کا افتتاح جسٹس راجیش بندل نے لیگل سروسز اَتھارٹی جموں کے چیئرمین وِنود چٹرجی کول کی موجودگی میں کیا۔اپنے اِفتتاحی خطاب میں جسٹس راجیش بندل نے ریاست میں بچوں کے تحفظ سے متعلق نظام کو مستحکم کرنے اور جوینائل جسٹس ایکٹ کی مو¿ثر عمل آوری میں جوڈیشنل افسران اور پولیس کے رول کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے تمام شراکت داروں کو باہمی تال میل سے کام کرتے ہوئے مذکورہ ایکٹ کو من و عن عملانے پر زور دیا۔سٹیٹ مشن ڈائریکٹر جی اے صوفی نے اپنے خطاب میں آئی سی پی ایس کے کام کاج کو اُجاگر کرتے ہوئے یقین دِلایا کہ آئی سی پی ایس عدلیہ کے اشتراک سے جوینائل جسٹس ایکٹ اور متعلقہ قوانین کی عمل آوری کو یقینی بنائے گا۔اُنہوں نے ریاست میں اس ایکٹ کی عمل آوری میں معاونت کے لئے چیف جسٹس ، جسٹس راجیش بندل ،ایگزیکٹیو چیئرمین سٹیٹ لیگل سروسز اَتھارٹی اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر کا شکریہ ادا کیا۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج جموں اور چیئرمین ڈی ایل ایس اے جموں وِنود چٹرجی کول نے اپنے خطاب میں لیگل سروسز اتھارٹی کے رول اور مذکورہ ایکٹ کی عمل آوری سے متعلق خلاصہ پیش کیا جبکہ سلیکشن کم اوورسائیٹ کمیٹی کے ممبر راجیو کھجوریہ نے بچوں کے تحفظ سے متعلق آئی سی پی ایس کے رول اور آئی سی پی ایس کی عمل آوری میں حائل اڑچنوں کو اُجاگر کیا۔اِس موقعہ پر سٹیٹ مشن ڈائریکٹر جے کے آئی سی پی ایس جی اے صوفی ، ممبر ایس سی او سی راجیو کھجوریہ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج دلی گیتانجلی گوئیل ، ڈپٹی ڈائریکٹر این آئی پی پی سی ڈی نئی دلّی سنگ مِترا بارک ، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے جموں نوشاد علی خان کے علاوہ سپیشل سیکرٹری دلی سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی اور اسسٹنٹ پروفیسر سینٹرل یونیورسٹی آف جموں اقبال مجید اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔