جموں کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے وعدہ بند:دویندرسنگھ رانا

0
0

کالاکوٹ میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس منعقد

لازوال ڈیسک
کالاکوٹجموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کا پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ایک اہم اجلاس یہاں کالاکوٹ میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس لیڈران نے عوام سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جموں صوبہ کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے وعدہ بند ہے اور نوجوانوںکو بھاجپا کے دور اقتدار میں نظر انداز کیا گیا ہے ۔وہیں نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا نے نوجوانوں کو ان کی امیدوں کے ہمراہ دھکیل دیا تھا اور اب یوتھ میں نیشنل کانفرنس کی جانب ایک امید ہے ۔واضح رہے خطہ میں دویندر رانا نے پارٹی لیڈر اجے کمار سدھوترہ اور ٹھاکر رچھپال سنگھ کے ہمراہ اپنا تین روزہ دورہ مکمل کیا ۔اس دوران رانا نے کانگریس امیدوار رمن بھلہ کے حق میں عوام سے ووٹ کی اپیل کی۔رانان نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں اپنا قلیدی روال ادا کرے گی اور اس خلاءکو عوام کی حمائت سے نیشنل کانفرنس بھرے گی ۔اس موقع پر اجے کمار سدھوترہ اور ٹھاکر رچھپال سنگھ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں بشیر احمد وانی، شفاعت خان، ایڈوکیٹ چوہدری لیاقت، مظفر خان، یشو وردھن سنگھ و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا