نوٹ بندی کے شکار عوام کریں گے کمل کے پھول کی ووٹ بندی: لالو

0
0

یو این آئی
پٹنہ، ´//راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے نوٹ بند¸ اور روزگار کے معاملے پر اشاروں میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا۔مسٹر یادو کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے آج کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ “انہوں نے نوٹ بند¸ ہی نہیں، روذگاربند¸ بھی کی ہے اور نوجوانوں کی سوچ بند¸ بھی۔ اب عوام کریں گے کمل کے پھول کی ووٹ بندی”۔آر جے ڈی کے سربراہ نے اس سے قبل ایک دیگر ٹویٹ میں وزیر اعلی نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ “نتیش کہتے ہیں کہ اب لالٹین کی ضرورت نہیں ہے لیکن، وہ یہ نہیں جانتے کہ بجلی جانے پر تو لالٹین جلانی پڑتی ہی ہے ۔ اب کوئی نتیش کو سمجھائے ان کا نشان تیر تو ‘دواپر یُگ’ میں ہی ختم ہو گیا تھا اب ان کا وہ ‘تیروا’ کمل کے پھول کو چاک کرنے کے کام آ رہا ہے ”۔واضح رہے کہ سرخیوں میں رہنے والے چارہ گھپلہ معاملے میں سزا پانے کے بعد آر جے ڈی سربراہ ان دنوں کافی بیمار ہیں۔ مسٹر یادو کا علاج رانچی کے راجندر انسٹیٹیوٹ (رمس) میں چل رہا ہے ۔ مسٹر یادو کی غیر موجودگی میں ان کے خاندان کے افراد اور حامی ان کے ٹویٹر ہینڈل کو چلا رہے ہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا