تلگودیشم کو اسمبلی کی 150نشستیں ملیں گی:اداکار ناراروہت

0
0

یو این آئی
حیدرآبا//تلگوفلموں کے اداکار نارا روہت نے پیش گوئی کی ہے کہ اے پی میں حکمران جماعت تلگودیشم کو اسمبلی کی 150نشستیں حاصل ہوں گی اور چندرابابو نائیڈو حکومت کی فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات سے تلگودیشم دوبارہ برسراقتدار آئے گی۔انہوں نے مغربی گوداوری ضلع میں تلگودیشم کے لئے انتخابی مہم چلائی ۔انہوں نے کہاکہ وہ ریاست بھرکا دورہ کر رہے ہیں اور عوام کے بہتر ردعمل کو دیکھتے ہوئے وہ یہ پیش گوئی کر رہے ہیں کہ تلگودیشم کو اسمبلی کی 150نشستیں ملیں گی۔انہوں نے کہاکہ ریاستی دارالحکومت امراوتی کی تعمیر ، پولاورم پروجیکٹ اس حکومت کے سنگ میل ہیں۔یو این آئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا