‘پی ایم مودی’ فلم کی نمائش پر روک سے متعلق درخواست پر 8 اپریل کو سماعت

0
0

یو این آئی
نئی دہلی، ´// سپریم کورٹ وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم ‘ پی ایم نریندر مودی ’ کی ریلیز پر روک کے سلسلہ میں دائردرخواست کی سماعت آٹھ اپریل کو کرے گا۔درخواست گزار کی جانب سے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے جسٹس ایس اے بوب ڈے کی صدارت والی بنچ کے سامنے بایو پک کا معاملہ پیش کیا ۔مسٹر سنگھوی نے معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر درخواست کے تئیں فوری سماعت کی درخواست بنچ سے کی۔ اس پر عدالت نے سماعت کے لئے 8 اپریل کی تاریخ مقرر کی۔اس سے پہلے مسٹر سنگھوی نے موجودہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اس فلم کی ریلیز کو ٹالنے کی درخواست کی تھی۔
یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا