اعجاز کوہلی
مینڈھر پی ڈی پی سینئر لیڈر ایڈوکیٹ معروف خان نے بالاکوٹ کہ دھارگلون علاقہ میں عوام سے تابدلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں فرقہ پرست طاقتوں کو روکنے کیلئے پی ڈی پی نے کانگریس امیدوار کی حمایت کی ۔انہوں نے کہا کہ سیکولرزم کو برقرار رکھنے کیلئے پی ڈی پی نے یہ فیصلہ لیا کہ جموں صوبے کی دو پارلیمانی نشستوں پر کانگریس کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کو رکا جاسکے۔معروف خان نے کہ خطہ پیر پنچال کی عوام کو متحد ہو کر کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالے تاکہ سیکولرزم کو برقرار رکھا جا سکے ۔