پونچھ میں دویندر رانا کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس منعقد

0
0

رمن بھلہ کے حق میں ووٹ کی کی گئی اپیل
سید نیاز شاہ
پونچھ// ضلع پونچھ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک اہم جلاس کا انعقا د کیا گیا جس میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے شرکت کی ۔وہیںاجلاس میں بڑی تعداد میں نیشنل کانفرنس کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔وہیں اجلاس میں نیشنل کانفرنس کارکنان نے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر کئے گئے اتحاد کو کامیاب بنانے کیلئے ووٹ کی اپیل کی ۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان نے بھاجپا کو ہدف تنقید بناتے ہوے عوام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کو جواب دینے کیلئے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے مشترکہ امیدوار رمن بھلہ کے حق میں ووٹ ڈال کر سیکولرزم کو زندہ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے اپنے دور اقتدار میںملک کو لوٹا ہے اور آنے والی نسلوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے جس کا جواب اس بار عوام ان کو اپنے ووٹ کا استعمال کر کے دے گی۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا کے علاوہ سینئر لیڈر اجے سدھوترہ جبکہ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر تاج میر اور بشیر ناز نے بھی شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا