سرنکوٹ کے بائیس پاس پوٹھہ کے مقام پر ٹرک حادثے کا شکار،پانچ افراد زخمی

0
0

افتخار جعفری
سرنکوٹ// سرنکوٹ پوٹھہ بائی پاس کے مقام راشن سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا جس میں سوار پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹریک زیرنمبر 3421 JK02M جو جموں سے پونچھ کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک پوٹھہ بائی پاس کے مقام پر ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا جس سے ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا۔وہیںحادثہ کی اطلاع موصول ہوتے مقامی لوگ اور انڈین آرمی 16RR اور 156 TA بٹالین کے جوان موقعہ پر پہنچے جن کی مدد سے زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ لایا گیا جہاں ان کا ابتدائی علاج و معالجہ کیا گیا۔اس ضمن میںبلاک میڈیکل آفیسر سرنکوٹ ذوالفقار چوہدری نے جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ چار زخمیوں کو معمولی طور پر چوٹیں آئی ہیں جبکہ ایک کو بہتر علاج و معالجہ کے لئے جموں میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا