تعلیمی اوقات میں سرکاری اسکول کا بند ہو نا افسوناک
شیخ الطاف
اندروال //حلقہ اندروال میں سرکاری اسکول اکثر زیادہ طور پر بند ہی دیکھنے کو ملتے ہیں اسی ضمن میں یہاںتحصیل مغلمیدان میں ایک سرکاری مڈل ا سکول دن کے ایک بجے کے قریب بند پایا گیا اور اتنا ہی نہیں بلکہ ایک اور اسکول بھنڈار کوٹ زون ناگسینی میں بھی گورنمنٹ مڈل ا سکول دو بجے سے پہلے ہی بند پایا گیا۔ اسکول بند ہونے کی خبر نمائدہ نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا کو فون پر رابطہ کر کے جانکاری دی جس میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے کہا کہ اسکول بند رہنے پر چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ کو سخت ہدایت جاری کی ہے کہ ان پر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اس کے علاوہ نمائیدہ نے چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ کلدیپ شرما سے بھی فون پر رابطہ کیا اور انہوں نے کہا کہ ا سکول بند رہنے پر تعینات ملازموں پر ایکس پلنیشن نکال دی ہے اور اس پر تحقیقات جاری ہے اور تحقیقات کے بعد ہی ا سکول بند رہنے کا معلوم چلے گا اور چیف ایجوکیشن آفیسر کے بعد جب زونل ایجوکیشن آفیسر چھاترو کو اس بارے آگاہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ہم تحقیقات کر رہے ہیں لیکن اسکول ٹیچروں کا کہنا ہے کہ کل بڑا دن ہے اور ہم نے اس لئے چھٹی کر دی پر یہ قانون غلط ہے۔ ان ٹیچروں پر سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائےگی جس سے اسکولی طلبہ کو پڑھائی سے محروم نہ رہنا پڑے۔ اسکولی طلبہ ذاکر حسین جماعت ساتویں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دن کو تین ٹیچر ڈیوٹی پر آ تھے اور ہمیں ایک بجے کے قریب اسکول سے چ±ھٹی دی۔