جیٹ ایئرویز کی بین الاقوامی پروازوں پر پابند ی عائد ہوسکتی ہے

0
0

 

یواین آئی
نئی دہلی،//شدید اقتصادی بحران سے دوچار پرائیویٹ ایئر لائن کمپنی جیٹ ایئرویز کی پروازوں میں موجود طیاروں کی تعداد گھٹ کر 15سے بھی کم رہ گئی ہے جس کی وجہ سے اس کی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد ہوسکتی ہے ۔شہری ہوابازی کے سکریٹری پردیپ سنگھ کھرولا نے بدھ کی صبح یہ اطلاع دی۔انہوں نے ایک پروگرام کے بعد بتایا کہ اس وقت جیٹ کے 15سے بھی کم طیارے پروازوں کے لئے موجود ہیں اور اس لئے بین الاقوامی پروازوں کے لئے اسے دی گئی اجازت پر پھر سے غور کیاجاسکتا ہے ۔واضح رہے کہ کسی ایئرلائن کمپنی کے پاس 20سے زیادہ طیارے ہونے پر ہی اسے بین الاقوامی پرواز کی سروس شروع کرنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔حالانکہ،یہ ایک صورت حال تھوڑی الگ ہے جہاں کمپنی کو پہلے سے ہی اجازت ملی ہوئی ہے اور طیاروں کے کرائے کی ادائیگی نہ کرپانے کی وجہ سے اب اس کے پاس ان کی تعداد کم ہوگئی ہو۔منگل کو کمپنی نے پاٹے داروں کو کرایا ادا نہ کرنے کی وجہ سے 15اور طیاروں کے زمین پر آنے کی اطلاع دی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا