سلطان اذلان شاہ کپ: ہندوستان نے پولینڈ کو 10۔0 سے ہرایا

0
0

ےو اےن اےن
نئی دہلی //شاندار فورم میں چل رہے ہندوستانی اسٹرائیکر مندیپ سنگھ کے دمدارکھیل کی بدولت سے ہندوستان نے سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں پولینڈ کو 10۔0 سے کراری شکست دی ہے۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہلے ہی جگہ محفوظ کر چکی ہندوستانی ٹیم نے پولینڈ کے خلاف جارحیت برقرار رکھتے ہوئے بڑی جیت درج کی ہے۔ٹورنامنٹ کی تاریخ میں یہ پانچواں موقع ہے جب ہندوستانی ٹیم بغیر کوئی میچ گنوائے فائنل میں پہنچی ہو۔ٹیم نے پانچ میچوں میں چار جیت اور ایک ڈرا سے 13 پوائنٹس حاصل کی ہے۔آج کھیلے گئے مقابلے کا دوسرا کوارٹر ہندوستان کیلئے سب سے زیادہ کامیاب رہا ،جس میں ٹیم نے چار گول داغے۔ ٹائم آو¿ٹ تک ہندوستانی ٹیم 6۔0 سے آگے تھی، جبکہ آخری 30 منٹ کے کھیل میں ٹیم نے چار اور گول داغے۔مندیپ نے میچ کے 50 ویں اور 51 ویں منٹ میں مسلسل دو گول کئے۔ جس سے 24 سال کے اس کھلاڑی کی ٹورنامنٹ میں گولوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔ انہوں نے کناڈا پر ہندوستان کی 7۔3 سے جیت میں ہیٹ ٹرک بنائی تھی۔مندیپ کے علاوہ ورون کمار (18 ویں اور 25 ویں منٹ) نے بھی دو گول کئے جبکہ وویک پرساد (پہلے)، سمیت کمار (ساتویں)، سریندر کمار (19 ویں)، سمرنجیت سنگھ (29 ویں)، نیلانکاتا شرما (36 ویں) اور امت روہتداس ( 55 ویں) نے ہندوستان کیلئے ایک ایک گول کئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا