مینڈھر کے علاقہ کشتی بلنوئی سے ایک اسکول ٹیچر کی نعش مشکوک حالت میں بر آمد

0
0

ناظم علی خان
مینڈھر//سرکا ری ہائی سکول ساگرہ میں تعینات اسکول ٹیچر کی نعش مشکوک حالات میں مینڈھر کے سرحدی علا قہ کشتی بلونئی سے برآمد ہوئی ہے ۔زرائع نے بتا یا کہ محمد گلزار جو کہ سرکا ری ہائی سکول ساگرہ میں تعینات ہے بد ھوار کو پونچھ گیا ہوا تھا جہا ں سے وہ گھر واپس نہیں آیا اورسابقہ فو جی محمد سلیم کے ساتھ اس کے گھر چلا گیا ، اس نے مز ید بتا یا کہ جب بد ھوار صبح پو لیس کو اطلا ع ملی کی کشتی بلنو ائی علا قہ میں ایک نعش پڑ ی ہوئی ہے جس کے بعد پو لیس کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو فو ری طور پر اپنے تحویل میں لیکر سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچایا ، جہا ں پر ڈاکٹرو ں کی ایک ٹیم نے اس کو پو سٹ ما رٹم کر نے کے بعد نعش کو اخری رسومات کے لئے لو احقین کے حوالے کر دیا ہے۔ جبکہ گلزار کے لو احقین اور رشتہ دارو ں نے زرائع ابلا ع کے نما ئندو ں سے بات کر تے ہوئے الزا م لگا یا ہے کہ گلزار کا قتل کیا گیا ہے ۔ اور جن لو گو ں نے ان کا قتل کیا ہے ان کو فو ری طور پر حراست میں لیا جائے ۔ جب اس ضمن میں جب بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ گلزار کے جسم پر کئی زخمیو ں کے نشانات پا ئے گئے ہیں البتہ ہم نے سیمپل لبا رٹری میں بھیج دیے ہیں ان کی رپو رٹ آنے کے بعد وجو ہات کا پتہ چل پا ئے گا ۔ ایس ڈی پی او مینڈھر نیرج پڈیا نے نامہ نگا رو ں سے بات چیت کر تے ہوئے بتا یا کہ ہم نے 174کے تحت معاملہ درج کر کے تحقیات شروع کر دی ہے ۔ التبہ جس کے گھر میں رات کو ٹھہرا ہوا تھا اس کو ہم نے پو چھ تا چھ کے حر است میں لیا ہوا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا