کانگریس امیدوار رمن بھلہ منڈی پہنچے

0
0

ریاستی کی کئی بڑی سیاسی جماعتیں فرقہ پرست طاقتوں کو روکنے کے لئے یکجا : رمن بھلہ
ظہیر عباس/وسیم حیدری
منڈی// پونچھ راجوری پارلیمانی نشست سے متعدد سیاسی جماعتوں کی حمایت کے ساتھ کانگرس کے امید وار رمن بھلا نے کہا ہے کہ ریاستی کی متعدد سیاسی جماعتیں فرقہ پرست طاقتوں کو روکنے کے لئے یکجا ہوئی ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہمیشہ غریب لوگوں کا استحصال کیا – ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا – انہوں نے کہا کہ کانگرس جماعت نے اقتدار سے باہر رہ کر بھی غریب عوام کی خدمت عوام کے گھر گھر جا کر کی اور اگر اس دفعہ انتخابات میں کانگرس کے امیدواران کامیاب ہونگے تو وہ اس سلسلے کو مزید تقویت بخشیں گے ان کا کہنا تھا کہ کانگرس نے ہمیشہ ہر طرح کی مزہبی رواداری کو برقرار رکھ کر لوگوں کے کام کئے جو آج بھی زمینی سطح پر اپنی گواہی آپ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست کی متعدد سایسی جماعتیں ایک جھٹ ہو کر نہایت ہی سنجیدگی کے ساتھ ان فرقہ پرست جماعتوں کو روکنے نے میں لگی ہیں جن کے مختلف ممبر قانون ساز کونسل ممبر پارلیمنٹ ہونے کے باوجود عوام کو کوئی فائدہ نہیں دے سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہ ہو کہ سیاسی جماعتیں ایک جھٹ ہو کر ان طاقتوں کو انتخابات میں ہرانے میں لگ جائیں لیکن یہاں کے لوگ ووٹ ڈالنے ہی کو نہ نکلیں رمن بھلا کا کہنا تھا کہ انہیں پوری امید ہے کہ بھاری تعداد کے ساتھ کانگرس ہونچھ راجوری ممبر پارلیمنٹ نشست سے جیت حاصل کر کے کانگرس جماعت کو مزید مضبوط کرے گی جس کے بعد غریب عوام کے تمام تر مسائل کو حل کیا جائے گا انہوں نے خطہ پیر پنچال کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں اضلاع کی عوام کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے انہیں اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں کانگرس اور نیشنل کانفرنس کے امید وار کو ووٹ دے کر مزہبی رواداری کا ثبوت دیں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ گیارہ مئی کو یہاں کی عوام ان کے حق میں اپنے ووٹ کا استمعال کر کے انہیں پونچھ راجوری پارلیمانی حلقہ انتخابات میں کامیاب کریں گے – واضح رہے کہ رمن بھلا ممبر پارلیمانی نشست پونچھ راجوری سے انتخاب لڑ رہے ہیں اور اسی سلسلہ میں وہ گزشتہ دنوں سے پیر پنچال کے دورہ پر ہیں – رمن بھلہ کے ساتھ کانگرس کے پونچھ سے رہنما چوہدری گنی کے علاوہ سابق سرپنچ طارق منظور اور اور کانگرس بلاک صدر الحاج امیر الدین بھی موجود رہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا