نریند سنگھ ٹھاکر
بسنت گڑھ// بسنت گڑھ کے گاﺅں کھنیڑمیں سڑک کی سہولت نہ ملنے پر لوگوں کی طرف سے گزشتہ 5 دنوں سے مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے، جس کو لے کر بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی رنویر سنگھ پٹھانیہ نے لوگوں کی پریشانیوں کا جائزہ لیا۔ جس میں انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کا حق دلوانے کے لئے ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں ساتھ ہی ان کا کہنا تھا لوگوں کا مطالبہ بالکل جائز ہے اور انہوں نے کہا کہ جلد ہ اس کام میں آ رہی دقتوں کے بارے میں اعلی حکام سے ملاقات کریں گے اور جلد ہی سڑک کا کام شروع کروا دیا جائے گا،وہی جب نمائندہ طرف سابق ممبر اسمبلی رنویر سنگھ پٹھانیہ سے پوچھا گیا کہ وہ کب تک اس سڑک کا کام شروع کروائیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ جب وہ رکن اسمبلی بھی نہیں تھے تو اس وقت انہوں نے یہ سڑک منظور کروائی تھی اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جو بھی یہ کام روک دیا گیا ہے اس کے حوالے سے حکومت میں بیٹھے اعلی حکام سے بات چیت کی گئی ہے اور اس کی ایک میٹنگ کی جائے گی اور جلد ہی لوگوں کو سڑک کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔