پارلیمانی انتخاب کے پیش نظر رمن بھلہ خطہ پیر پنجال کے دورے پر

0
0

پونچھ مینڈھر سمیت عوامی ریلیوں سے خطاب کیا
ناظم علی خان
مینڈھر //پارلیمانی انتخابات کو لے کر جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ کے امیدوار رمن بھلہ ان دنوں خطہ پیر پنچال کے دورہ پر ہیں ۔اس سلسلہ میں بدھوار کو وہ مینڈھر پہنچے جہاں پر انھوں نے کئی لوکل لیڈران کی طرف سے کی گئی میٹنگوں سے خطاب کیا۔اس دوران انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ مجھے امید ہے کہ آپ لوگ ضلع پونچھ سے بھاری تعداد میں میرے حق میں ووٹ ڈال کر یہاں سے آگے بھیجو گئے تاکہ راجوری سے بھی بھاری تعداد میں لوگ ووٹ ڈال کر جموں سے آگے بھیج دیں تاکہ مرکز سے فرقہ پرست لوگ بھاگتے نظر آ ئیں۔ان کا کہنا تھا کہ کانگرس ہی واحد جماعت ہے جو سب لوگوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں کا ہندو مسلم سکھ اتحاد قائم رہے گا اور بھاری تعداد میں کانگرس کے حق میں آپ ووٹ ڈالو گے تاکہ آپ لوگ سرحدی تحصیل سے تعلق رکھتے ہو اور مجھے پتہ ہے کہ آپ لوگ کن کن مصیبتوں کا سامنا کر رہے ہو۔تاکہ آپ لوگوں کے معاملات حل ہو سکیں۔اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس سینئر لیڈر چوہدری ولی داد کی قیادت میں بھی ایک وفد رمن بھلہ سے ملاقی ہوا جس میں انھوں نے رمن بھلہ سے کہا کہ ہم تمام لوگ بھاری تعداد میں آپ کو ووٹ ڈالیں گے لیکن آپ لوگوں کو ہمارے لوگوں کی طرف دھیان دینا ہو گا ۔اس موقعہ پر ولی داد چوہدری نے رمن بھلہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہم دن رات آپ کیلئے محنت کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹ آپ کے حق میں ڈالے جائیں لیکن آپ کو سرحد پر بسنے والے لوگوں کا پورا خیال رکھنا ہو گا۔ علاوہ ازیں انھوں نے مینڈھر کے سخی میدان علاقہ میں کانگرس لیڈر ذولفقار خان نے بھی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جہاں پر بھاری تعداد میں لوگ موجود تھے جبکہ چھجلہ کے مقام پر کانگرس لیڈر عمران ظفر نے بھی رمن بھلہ کا بڑی تعداد میں لوگوں کے ہمراہ سواگت کرکے انھیں بھاری تعداد میں ووٹ دینے کیلئے یقین دلایا جہاں پر رمن بھلہ نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقعہ پر حاجی امتیاز خان،راجہ وسیم خان،چوہدری ظفر اللہ آزاد، شفی جاگل،سابقہ سرپنچ نور محمد چوہدری،سابقہ ایس پی محمد رزاق خان کے علاوہ کئی زی شعور لوگ موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا