ہمارے قائدین معصوم انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال کے اپنا الیکشن جیتنا چاہتے ہیں:جاوید رانا

0
0

ناظم علی خان
مینڈھر//نیشنل کانفرنس کے سینٹرل سکریٹری اور سابقہ ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا نے عوامی دربار سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ اگر دیش میں کو ئی بھی بات ہوتی ہے، یا کوئی ملی ٹنٹ کہی پر حملہ کر تے ہیں تو پا کستا ن مر دہ آبا د کہا جا تا ہے، ملی ٹنیو ں نے پلوا مہ میں حملہ کر دیا تو پا کستا ن مر دہ ، پا کستا ن مر د آبا د کہا گیا، میں ریا ستی گو رنر صاحب سے پو چھتا ہو ں آپ کی ایجنسیا ں کہا ں تھی ، آپ ہربات پا کستا ن پر عائد کر تے ہوئے مو دی مر دہ با د اور گو رنر مر دہ با د کیو ں نہیں کہا جا تا ہے ۔ ۔انھوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میںیہ پہلا موقع ہے کہ یہاں کے عوام آپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔ انہو ں نے وزیر اعظم اور ریا ستی گو رنر کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ یہا ں کے لو گو ں کو سیکو رٹی کس نے دینی ہے ، آپ نے یا پا کستا ن نے، انہو ں نے کہا کہ خدا کی قسم اگر اللہ تعالی اقتدار دے تو میں اس دیس کے وزیر اعظم کے خلاف جتنے بھی جمو ں و کشمیر اور ہند وستان میں قتل ہوئے ہیں ان کا مقد مہ درج کر کے ان کو اندر کردو ں ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ انسانیت کے قاتل ہیں ۔ انہو ں نے ہند مسلم بھا ئی چارہ کو قتل کیا ہے ، انہو ں نے جمو ریت کو قتل کیا ہے ۔ اور دوسرے قاتل ہیں دیس کی میڈیا ۔جاوید احمد رانا نے کہا کہ ہمارے قائیدین معصوم انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال کے آپنا الیکشن جیتنا چاہتے ہیں ۔جس کو کسی بھی قیمت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس جمہوری ملک میں الیکشن ذات اور مذہب کی بنیاد پر نہیں لڑنا چاہیے بلکہ ملک میں آباد عوام کو امن و خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی بنیاد پر آپنے نمائندوں کا انتخاب کرکے اعوان نمائندگان میں بھیجنا چاہیے ۔جاوید احمد رانا نے خطہ پیر پنچال کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی اور علاقہ پرستی کا مقابلہ کرنے کیلئے سیکولر جماعتوں کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دیکر اس ملک کی جمہوری بنیادوں کو استحکام بخشیں۔ انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رواں پارلیمانی الیکشن میں فرقہ پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دینے کیلئے نیشنل کانفرنس اور کانگرس کے مشترکہ امیدوار رمن بھلا کے حق میں ووٹ دیکر سیکولر ازم کی جڑوں کو مضبوط بنائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا