لازوال ویب ڈیسک
علی گڑھڈاکٹر ذاکر حسین فاﺅنڈیشن علی گڑھ کی طرف سے الگ الگ زمروں میں بہتر کارکردگی انجام دینے والی خواتین کے اعزاز میں علی گڑھ مسلم یونی ور سٹی کے یو جی سی آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں بہ حیثیت مہمان خصوصی ایس ایس پی علی گڑھ کی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر سواتی راﺅ کلہری نے شرکت کی۔صدارت سینیئر ایڈوکیٹ گیتانجلی شرما نے کی۔ فاﺅنڈیشن کی سکریٹری محترمہ ساجدہ ندیم نے مکمل تعارف پیش کرتے ہوئے فاﺅنڈیشن کے اغراض و مقاصد بتائے۔اس موقع پر سماج میں عورتوں کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر سواتی راﺅ کلہری نے کہا کہ آج کی خواتین مردوں سے کم نہیں ہیں زندگی کے ہر شعبہ میں عورتوں کا مکمل حق ہے عورتیں اسی طرح آزاد ہیں جس طرح مرد آزاد ہیں اور اپنی زندگی کا فیصلہ لے سکتی ہیں ۔ لیڈی سنگھم کے نام سے معروف پولیس آفیسر پونم جادون نے بچیوں سے علم حاصل کر کے بہت بلندی حاصل کرنے کی بات کہی۔پروفیسر ثمینہ خان نے خواتین سے تمام ذمہ داریوں کے ساتھ گھر کے مکتب و مدرسہ کی توجہ کو خاص بتایا کیوںکہ یہ ہی وہ جگہ ہے جہاں والدین اپنے بچوں کو زندگی کا سب سے اعلیٰ درس دیتے ہیں جسے ہم تربیت کہتے ہیں۔ اس تقریب میں جن خواتین کو اعزاز دیا گیا ان میں پروفیسر عذرا موسوی، ڈاکٹر یاچنا شرما، عزیزہ رضوی، ڈاکٹر لمان سمیع، فردوس رحمان، تولیکا ایس اگروال، کاجل دھیرج، شاداب قمر، پونم جادون، ہیم لتا، ببلی وشیشٹ، چشمہ فاروقی، سعیدہ تبسم منظور، ہمرا عالم، شاذیہ صدیقی، ڈاکٹر منجو گوڑ اور ریحانہ علی کے نام قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ذکیہ صدیقی، ڈاکٹر فیضہ احمد، پروین، گیتانجلی شرما، فاﺅنڈیشن کے صدر ندیم راجا و دیگر ذمہ داران کے علاوہ یونی ور سٹی سے منسلک اہل علم و معززین موجود رہے۔