ملی اتحاد میں ہی ہماری فتح کاراز مضمر ہے

0
0

جی ایس ٹی قانون سے ہماری مالی خود مختاری چھین لی گئی : ڈاکٹر فاروق عبداللہ
لازوال ڈیسک

سرینگرمسلمان عالم کی فتح و نصرت کامیابی و کامرانی کا راز صرف ملی اتحاد میں ہی مضمرہیں اور اللہ کے بغیر فرزندان توحید کو موجودہ نامساعد حالات مشکلات سے نجات دلانے والا ہیں۔ جس نے ہم کو پیداکیا اور ہماری موت و حیات بھی خالق کائنات کے دست قدرت میں ہی ہیں ۔ان باتوکا اظہار سابق وزیر اعلی اور سرینگر پارلیمانی نشت کے امیدوار ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں کیا وہ بٹوارہ سرینگر میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔نیشنل کانفرنس کے صدر اور سرینگر پارلیمانی نشست کے امیدوار ڈاکٹر فاروق عبد اللہ ے کہا مسلمان عالم کی فتح و نصرت کامیابی و کامرانی کا راز صرف ملی اتحاد میں ہی مضمرہیں اور اللہ کے بغیر فرزندان توحید کو موجودہ نامساعد حالات مشکلات سے نجات دلانے والا ہیں۔انہوں نے کہا مسلمانان عالم اس وقت نہایت کم پرسی اور گوناگوں مشکلات اور آزمائشوں کے بھنیور میں دن گزار رہے ہیں اور مسلمانوں کے ازلی دشمن ہمیشہ مسلمانوں کی نا اتفاقی کے در پے میں رہے ہیں لیکن ان مسلم دشمن قوتوں صہولی طاقتوں کا مقابلہ صرکرناف اور صرف مسلم اتحاد میں ہی ہوسکتا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار صدر جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے آج بٹوارہ سرینگر میں ایک تقریب پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عراق ، افغانستان ، شام ، فلسطین ، لبنان اور دیگر مسلم ممالکوںمیں آج ہر روز خون ناحق بہایاجارہاہے جس پر عالم اسلام کو زبردست تشویش اورپریشانی لاحق ہیں۔جبکہ اہل کشمیر بھی آج پریشانیوں، مصائب اور مشکلات سے دوچار اور اللہ کے فضل وکرم سے ہی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہماری معاشی اور اقتصادی حالات ناگفتہ بہہ ہے ۔ ہماری ٹوریسٹ انڈسٹریز ٹھپ ہو چکی ہے اور وادی کا عوام مشکل سے اپنا روزگار جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ہمیشہ خوف وخدا میں رہ کر اپنی زندگی گزارے اور احکام الہیٰ اور اتباع رسول پرگامزن ہو کر ثابت قدم رہے اسی میں ہماری کامیابی اور مشکلاتوں کانجات مضمر ہے ۔ انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں سب سے بڑی اقلیت مسلمانان ہند بھی اپنے آپ کو عدم تحفظ سمجھتے ہیںاور فرقہ پرستی کے بڑھتے ہوئے روحجاں سے ملک کی سالمیت اور آزادی کوبھی بڑا نقصان خطرہ لاحق ہیں۔ اس موقع پر انہوںنے بٹوارہ کی معروف شخصیت خواجہ غلام نبی وانی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جو گزشتہ جمعہ کے روز اس فانی دنیا سے رحلت کر گئے تھے ۔ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے بھی مرحوم کے سوگواراں کے ساتھ تعزیت کی اور ان کی ڈھارس بندھائی ۔ دریں اثناءپارٹی کے نائب صدر عمرعبداللہ نے جناب پردسی صاحب کو ٹیلی فون پر تعزیت کی جبکہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے بھی سوگواراں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا