ہار کے باوجود کوہلی نے گیند بازوں کی کی تعریف

0
0

یو این آئی
چنئی، ´//رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹیم کے صرف 70 رنز پر ڈھیر ہو جانے کے باوجود میچ کو 18 ویں اوور تک لے جانے کے لیے اپنی ٹیم کے گیند بازوں کی تعریف کی ہے ۔آئی پی ایل کے 12 ویں ایڈیشن کا آغاز ہفتہ کو چنئی سپر کنگ اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ سے ہوا، لیکن پہلے خطاب کی تلاش میں مصروف وراٹ کی ٹیم بنگلور کی شروعات ہی ہار کے ساتھ ہوئی ہے ۔ وراٹ کی ٹیم کو چیپوک اسٹیڈیم پر بلے بازی میں جدوجہد کرنا پڑی اور چنئی کے اسپنروں ہربھجن سنگھ اور عمران طاہر نے تین تین وکٹ لے کر بنگلور کو صرف 70 رن کے مجموعی اسکور پر ڈھیر کر دیا۔چنئی نے یہ میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، اگرچہ اس کو بھی چھوٹے ہدف کا دفاع کرنے میں کافی محنت کرنی پڑی۔ وراٹ نے میچ کے بعد کہاکہ آئی پی ایل میں کوئی بھی ٹیم اس طرح کا آغاز نہیں کرنا چاہے گی۔ اگرچہ اس طرح کے میچ کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں اور یہ بالکل ابتدائی مرحلہ ہے تو اس سے بہت فرق نہیں پڑے گا۔ ہمیں اس سمت میں جلد بہتری کرنا ہوگی۔وراٹ نے اپنے بلے بازوں کا بھی دفاع کیا اور کہا کہ اس پچ کو سمجھنا ان کے لئے مشکل رہا کیونکہ آغاز میں ہی پچ نے ٹوٹنا شروع کر دیا تھا۔ وہیں گیند بازوں نے چھوٹے ہدف کا دفاع کرنے کے لئے بھی مکمل دم لگایا اور چنئی کو 18 ویں اوور میں جاکر فتح حاصل ہو سکی۔ چنئی کے لیے امباٹ¸ رائیڈو 42 گیندوں میں 28 رن بنا سکے جو ٹیم کا سب سے بڑا اسکور بھی رہا۔بنگلور کے بولر اسپنر یجویندر چہل خاصے متاثر کن رہے جنہوں نے چار اوور میں صرف چھ رنز دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کیا۔ محمد سراج اور معین علی کو بھی ایک ایک وکٹ ملا۔ وراٹ نے کہاکہ میں اپنے گیند بازوں کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں جنہوں نے میچ کو 18 ویں اوور تک لے جانے کا جذبہ دکھایا۔ وہ میچ میں بنے رہنے کے لئے آخری وقت تک کوشش کرتے رہے اور انہوں نے جدوجہد نہیں چھوڑی۔یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا