آر ایس پورہ کے کوٹلی شاہ ڈولہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

0
0

مذہبی رہنماﺅں کو صحت مند عادات کو فروغ دینا چاہئے :ڈاکٹر سوشیل
لازوال ڈیسک
جموںماہر قلب ڈاکٹر سوشیل شرما اور ان کی ٹیم نے آر ایس پورہ کوٹلی شاہ دولہ کے شیو مندر میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا جہاں بڑی تعداد میں شردھالو موجود تھے ۔وہیں طبی کیمپ میں پانچ سو سے زائد مریضو کی طبی جانچ کے ساتھ ساتھ انھیں بیماریوں کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی اور کئی امراض کیلئے مفت ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔وہیں مریضوں کو ضرورت کے مطابق مفت ادویات بھی فراہم کیں۔اس موقع پر ڈاکٹر سوشیل نے مریضوں سے تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی رہنماﺅں کو صحت مند عادات کو فروغ دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ صحت کی عادت کو بدلنے کیلئے ایک شخص اور جانکاری فراہم کرنے والے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ان مذہبی رہنماﺅں کا عوام کو اوپر ایک بڑا اثر ہوتا ہے۔موصوف نے کہا کہ مذہبی رہنماﺅں کی کاوشوں سے ان علاقہ جات کی عوام کی صحت میں نمایاں تبدیلی رونما ہو سکتی ہے۔ڈاکٹر سوشیل نے سماج کی معزز شخصیات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی علت کو سماج سے دور کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔وہیں شیو دھم کوٹلی کی انتظامیہ کمیٹی کے ممبران سوامی امیش ٓنند، سوامی وشواناتھ، پنڈت سومناتھ، کمل کمار نے ڈاکٹر سوشیل اور ان کی ٹیم کی طبی کیمپ منعقد کرنے پر سراہنا کی جبکہ کیمپ میں ڈاکٹر وجے کمار سانجن، ڈاکٹر دھنیشور کپور اور ڈاکتر سید راہیلا نے اپنی خدمات انجام دیں ۔اس موقع پر پیرامیڈکس اور رضاکاروں میں راگھو راجپوت، وکاس کمار، گورو شرما، ہروندر سنگھ، سوریش بیگرا، امن گپتا، راجندر سنگھ، وجے شرما ، کمل کشور، راجکمار اور ٹرسٹ کے کئی چیلے موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا