طارق منظور صدر اور شاہد بابا چیئر مین مقرر
ظہیر عباس
منڈی//ڈاگ بنگلہ منڈی لورن میں اتوار کو منڈی تحصیل کے معززین کی طرف سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔جس میں تحصیل کے دور دراز علاقوں کی عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر منڈی کی عوام کے بہتر آراءسے منڈی ویلفیر فورم کا قیام کیا گیا ۔جس میں بہ اتفاقِ رائے شاہد حسین باگن کو فورم کا چیئرمین جبکہ طارق منظور کو فورم کا صدر نامزد کیا گیا – بعد ازاں فورم کے منتخب عہدداروں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے مقصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ منڈی میں اس فورم کے قیام کا مقصد تحصیل منڈی کے غریب لوگوں کے روز مرہ کام جو ان کو مختلف دفاتر میں پیش آتے ہیں ان کو سر انجام دینا ہے فورم کے چیئر مین شاہد حسین باگن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل منڈی ضلع پونچھ کا پسماندہ علاقہ ہے جس میں مختلف طبقہ جات کے لوگ اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحصیل کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو سرکاری دفاتر میں کام کروانے میں کافی مشکلات درپیش آتی ہیں۔ ان کے لیے یہ فورم کافی بہتر ثابت ہوگی فورم کے صدر طارق منظور نے کہا کہ اس سے پہلے بھی منڈی میں مختلف رضاکار انجمنیں کام کر رہی تھیں جو محز اپنے زاتی کاموں کو انتظامیہ سے کروا کر عوام کا استحصال کر رہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل منڈی کو انتظامیہ کی جانب سے ہر محاظ پر نظر انداز کیا ہے چاہے وہ ترقیاتی کام ہو یا پھر عوام کو درپیش مشکلات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ منڈی ویلفیئر فورم کا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فورم ہر طرح کی سیاست سے اوپر اٹھ کر لوگوں کے کاموں میں پیش پیش رہے گی اور ہر موقہ پر تحصیل کے غریب لوگوں کے لیے کندھے سے کندھ ملا کر کام کر گی منظور نے کہا کہ آنے والے وقت میں تحصیل کے مختلف علاقوں میں فورم کو مزید تقویت دی جائے گی اور اس فورم کے لیے مزید عہدداروں کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تک اس فورم کے ساتھ سینکڑوں لوگ جڑ چکے ہیں اور مزید عوام فورم کے ساتھ جڑ رہے ہیں