بی جے پی ریاستی سیکریٹری شہزاد خان کا پلیرہ لورن دورہ

0
0

مختلف علاقہ جات میں میٹنگ : عوام سے کی بی جے پی جماعت کو کامیاب کروانے کی اپیل
ظہیر عباس/وسیم حیدری
منڈی//ریاست بھر میں پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے تمام سیاسی پارٹیوں نے پیش رفت کرنا شروع کر دیا ہے اور اسی کے چلتے بی جی پی کے ریاستی سیکریٹری شہزاد خان نے اتوار کو پلیرہ لورن کا دورہ کر مختلف جگہوں پر میٹنگ کی اور عوام کو پونچھ راجوری پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار جوگل کشور کو کامیاب کرنے کی اپیل کی – ان کا کہنا تھا کہ جوگل کشور نے ممبر پارلیمنٹ رہ کر پونچھ راجوری کے کافی کام سر انجام دئے ہیں اور یہی وجہ ہے کی بی جے پی اعلیٰ قیادت نے انہیں پھر سے اپنا امیدوار بنایا – ان کا کہنا تھا کہ اب عوام کو بھی چاہیے کہ ان کے حق میں ووٹ ڈال کر ان کو کامیاب کریں – ان کے مطابق بی جے پی کا مقصد غریب عوام کے لئے تمام تر بنیادی سہولت کو فراہم کرنا ہے اور آنے والے وقت میں بی جے پی دوبارہ حکومت میں آ کر اپنے مقصد کو پورا رکھنے کا سلسلہ جاری رکھے گی – انہوں نے کہا کہ بی جے پی جماعت مضبوط جماعت ہے اور اس دفعہ بھی وہ اپنا لوہا منوائے گی – انہوں نے لوگوں کو یہ یقین دلوایا کہ بی جے پی کے امیدوار جوگل شرما پارلیمانی انتخابات جیتنے کے بعد راجوری پونچھ میں باقی کاموں کو بھی سر انجام دیں گے اور عوام کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا