آئی پی ایل افتتاح کے 20 کروڑ سی آر پی ایف اور فوج کے لئے وقف

0
0

یو این آئی
نئی دہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی افتتاحی تقریب پر خرچ ہونے والے 20 کروڑ روپے سی آر پی ایف اور مسلح افواج کے لئے وقف کئے گئے ہیں۔ ہر سال آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب ستاروں سے لیس ہوتی ہے جس میں گلیمر کا تڑکہ ہو تا ہے لیکن اس سال بہت کچھ بدل گیا ہے ۔ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف جوانوں پر دہشت گرد حملے کے بعد بی سی سی آئی کو دیکھ رہی منتظمین کی کمیٹی نے جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے افتتاحی تقریب منسوخ کرنے اور اس کے لئے مختص رقم مسلح افواج کو دینے کا فیصلہ کیا۔ آئی پی ایل افتتاحی تقریب کی لاگت کا تخمینہ 20 کروڑ روپے ہے ۔ متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 11 کروڑ روپے ہندوستانی فوج کو، سات کروڑ روپے سی آر پی ایف کو ایک ایک کروڑ روپے بحریہ اور فضائیہ کو دیے جائیں۔ منتظمین کی کمیٹی کے چیئرمین ونود رائے نے کہاکہ ایک فیڈریشن کے طور پر ہم نے محسوس کیا کہ ایسے وقت آئی پی ایل کا افتتاحی تقریب کرانا مناسب نہیں ہوگا ٬ اس لئے ہم نے افتتاحی تقریب کے لئے مختص رقم ایک اچھے مقصد کے لئے دینے کا فیصلہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا