ممبئی انڈینس کے پہلے چھ میچوں سے ہٹے ملنگا

0
0

یو این آئی
ممبئی عالمی کپ ٹیم میں جگہ بنانے کی کوششوں کے سبب سری لنکا کے تیز گیند باز لست ملنگا آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کے پہلے چھ میچوں سے ہٹ گئے ہیں۔ سری لنکا سلیکٹرز نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹیم میں غور کئے جانے کے لئے ان کے آنے والے سپر پروونشیل ون ڈے گھریلو ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہوگا۔ ملنگا نے ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے اس شرط کو ترجیح دی ہے ۔ ملنگا سیزن کے تقریبا ایک تہائی حصے سے باہر رہیں گے اور اس کے پیش نظر انہوں نے ممبئی انڈینز کو تجویز دی ہے کہ بہتر ہو گا کہ پورے ٹورنامنٹ کے لئے ان کی جگہ کوئی دوسرا کھلاڑی رکھ لیا جائے ۔ ممبئی نے ملنگا کو نیلامی میں دو کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ تیز گیند باز نے حال ہی میں سری لنکا کے ورلڈ کپ مہم کے تئیں اپنی وابستگی دہرائی تھی۔ وہ نہ صرف سری لنکا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں بلکہ 4-11 اپریل تک ہونے والے سپر پروونشیل ون ڈے گھریلو ٹورنامنٹ میں گالے ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ ملنگا آئی پی ایل کے 2018 ورژن میں نہیں کھیلے تھے لیکن وہ 154 شکار کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا