بجلی تو نہیں بجلی کے بل کیسے: عوام چکھڑی بن

0
0

غریبوں کو آٹھ ہزار کے بل دینا سراسر زیادتی !
ریاض ملک
منڈی پنچائیت چکھڑی بن کی عوام نے محکمہ بجلی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بغیر بجلی کے بل تھمادینے کی تحقیقات کی جائیں – اس سلسلہ میں سخی محمد نے کہا کہ پنچائت چکھڑی بن کے اول دوم بَن گاوان میں 2008 میں بجلی کے کھمبے اور تاریں لگی تھیں جو محکمہ بجلی کی لاپرواہی اور سخت برف باری کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کر تباہ وبرباد ہوچکی ہے – اب موقع پر نہ ہی تاریں نہ کھمبے درست حالت میں اور نہ ہی بجلی ٹرانسفارمر کام کررہاہے ، یہاں تک کہ محکمہ بجلی کا کوئی ملازم یا آفیسر بھی اس علاقہ میں کبھی نہیں آیا اور نہ ہی دیکھ بھال کی کئی۔اس سلسلہ میں انتظامیہ کوبار ہا آگاہ بھی کیا گیا مگر انہوں نے کوئی توجہ نہ دی ہے لیکن بجلی نہ ہونے کے باوجود بھی بجلی کے بل محکمہ کی جانب سے ہر ماہ تھمائے جارے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام سخت پریشان ہے کیوں کہ ہر ماہ بغیر بجلی کے بل دیناپڑتاہے جو کہ سراسر زیادتی ہے – اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے رفیع رضاءنے کہا کہ افسوس اس غریب عوام کو کچھ راحت دی جاتی۔ اس علاقہ میں بجلی کا نظام درست کیا جاتااور اس دوردراز علاقہ میں بجلی کی سہولیات دی جاتی لیکن سب کچھ اس کے خلاف کیا جارہاہے -انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد محکمہ بجلی کے عہداران کو ہدایات جاری کریں کہ غریبوں کے بجلی کے بل منسوخ کئے جائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا