منڈی میں ٹریفک جام کا سلسلہ جاری

0
0

عوام کو دشواریوں کا سامنا ،انتظامیہ سے کی ٹریفک نظام میں بہتری لانے کی اپیل
ظہیر عباس/وسیم حیدری
منڈی//اسکولوں کی سرمائی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تحصیل منڈی میں آئے روز بھیڑ بڑھتی جا رہی ہے جہاں گاڑیوں کی آمد و رفت میں بھی کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے چلتے تحصیل صدر مقام میں جام لگنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے لئے انہوں نے انتظامیہ سے ٹریفک نظام میں بہتری لانے کی اپیل کی ہے – اس سلسلہ میں متعدد اساتذہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر بازار منڈی میں جام کی وجہ سے وہ اسکول وقت پر نہیں پہنچ پاتے اور اسکول سے واپسی پر بھی وہ گھر تاخیر سے پہنچتے ہیں جس وجہ سے وہ پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں – ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ صدر بازار منڈی میں ٹریفک یا پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ اس سے نظام میں بہتری آ سکے – اس سلسلہ میں متعدد ذاتی گاڑی مالکان نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بازار میں جام لگنے کی وجہ سے انہیں اپنی منزل پر پہنچنے کو بہت وقت لگتا ہے جس سے ان کا کام نہیں ہو پاتا – انہوں نے بھی تحصیل انتظامیہ سے اپیل کی کہ ٹریفک نظام کو منڈی بازار میں سدھارا جائے تاکہ عوام پریشانیوں کا مزید سامنا نہ کرے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا