منڈی میں پوشن پکھواڑا اختتام پذیر

0
0

توازنِ غذائی کے علاوہ مختلف اسکیموں کے متعلق فراہم کی گئی جانکاری
ظہیر عباس/وسیم حیدری
منڈی//ریاست بھر کی طرح بلاک منڈی میں بھی محکمہ سماجی فلاح و بہبود آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کی جانب سے 8 مارچ کو 15 دن پر مشتمل پوشن پکھواڑا ابھیان کا آغاز کیا گیا تھا جو 22 مارچ کو اختتام پذیر ہوا – اس دوران متعلقہ محکمہ کی جانب سے منڈی بلاک کے متعدد زون میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا جن میں آنگن واڑی ورکر و ہیلپر کے علاوہ عام لوگوں نے بھی شرکت کی – اس ابھیان کے دوران بچوں کی خوراک اور توازنِ غذائی کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی جس کے ساتھ ساتھ بیٹی پڑھاو¿ بیٹی بچاو¿ اور پردھان منتری مترو وندنا یوجنا سکیم کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی – 15 روز پر مشتمل پوشن پکھودا ابھیان کا 22 مارچ کو اختتام ہوا اور اس سلسلہ میں تحصیل کمپلکس منڈی کے میٹنگ ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تحصیلدار منڈی جاوید اقبال مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے ۔علاوہ ازیں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ،باغبانی آفیسر ،تحصیل سپلائی آفیسر کے علاوہ دیگر متعدد تحصیل آفیسران بھی موجود تھے – اس موقع پر تحصیلدار منڈی نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ اس ابھیان کا عام لوگوں کو بیحد فائدہ ہے کیونکہ اس سے انہیں خوراک غذائی توازن کے حوالے سے جانکاری کے علاوہ مختلف اسکیموں سے آشنائی حاصل ہوگی – انہوں نے کہا کہ جن ورکروں نے یہاں یہ جانکاری حاصل کی انہیں اس جانکاری کو صرف اپنے آپ تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ آگے بھی پہنچانا چاہیے – محکمہ سماجی فلاح و بہبود آفیسر اعظم راتھر اور سی ڈی پی او منڈی نعیمہ بھٹی نے بھی اس دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ابھیان کو ملک بھر میں چلایا گیا ہے اور آج کے بعد بھی ایسی سرگرمیاں جاری رہیں گی – ان کا کہنا تھا کہ تمام ورکرس اب اس جانکاری کو آگے پہنچائیں گی تاکہ لوگ اس سے آشنا ہو سکیں اور توازنِ غذائی کے حوالے سے خیال رکھیں – انہوںنے کہاکہ غذا کے نا توازن سے بچوں میں کافی بیماریاں جنم لیتی ہیں اور اس ابھیان کا بنیادی مقصد ہی یہ تھا کہ اس حوالے سے آشنائی کروائی جائے تاکہ بچوں کو بیماریوں سے بچایا جا سکے – ان کے مطابق ان 15 دنوں میں بلاک کے متعدد زون میں اس حوالے سے پروگرام منعقد ہوئے اور جگہ جگہ اس حوالے سے جانکاری دی گئی –

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا