’مذاق‘بن گئے ہیں وزیر اعظم:راہل گاندھی

0
0

یواین آئی

نئی دہلیکانگریس صدر راہل گاندھی نے روزگار کے محاذ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ ‘مذاق’ بن کر رہ گئے ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "میرے خیال سے ہندوستان روزانہ 450 روزگار پیدا کررہا تھا۔ مسٹر نریندر مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے سال 2018 میں ایک کروڑ نوکریاں ختم ہوگئیں۔ اس کا مطلب ہے کہ سال 2018 میں روزانہ 27 ہزار نوکریاں ختم ہوئیں۔ ہندوستان کے وزیر اعظم ایک مذاق بن گئے ہیں”۔ مسٹر راہل گاندھی ملک میں بے روزگاری کے معاملے میں مسلسل حکومت پر نشانہ لگاتے رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس بے روزگاری کو بڑا مسئلہ بنا رہی ہے اور مختلف اعداد و شمار کے ذریعے روزگار کے مواقع ختم ہونے کا دعوی کر رہی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا