کترینہ کیف نے نئی نویلی’ ’رینج روور ووگ ایل ڈبلیو بی ایس ای‘ ‘گاڑی خرید لی

0
0

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے یہ گاڑی 2 کروڑ 33 لاکھ بھارتی روپے میں خریدی ہے
ےواین این
نئی دہلی ´// بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے نئی نویلی ’رینج روور ووگ ایل ڈبلیو بی ایس ای‘ گاڑی خرید لی ہے جس کی قیمت جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے یہ گاڑی 2 کروڑ 33 لاکھ بھارتی روپے میں خریدی ہے جس کی تصویر کترینہ کیف نے تو کہیں اپ لوڈ نہیں کی البتہ ایک پاپارازی فوٹوگرافر ”یوگین شاہ“ نے ان کی پرانی گاڑی کے ساتھ نئی گاڑی کی تصویر بھی شیئر کی جس کا نمبر بھی پرانی گاڑی والا ہی ہے۔رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف یہ گاڑی خریدنے والی پہلی اداکارہ نہیں ہیں بلکہ شاہ رخ خان، سلمان خان، عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا سمیت کئی دیگر اداکار بھی اس گاڑی کے مالک ہیں جبکہ بوبی دیول نے بھی گزشتہ سال ’رینج روور سپورٹس‘ کار خریدی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا