ملک کو مفاد پرست حکومت کی ضرورت نہیں:پرینکا

0
0

ملک کے غریب۔ مزدور، کسان، بے روزگاروں اور خواتین کو بی جے پی کی مغرور حکومت نہیں چاہئے
یواین آئی

وارانسیمرکزی کی موجودہ حکومت کو عوام مخالف اور “مغرور” قرار دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو کہا کہ ملک کی عوام کو نئی حکومت کی تلاش ہے جو سماج کے ہر طبقے کی ضرورتوں کو ایمانداری سے پورا کرنے کی اہل ہو۔مسٹر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں ندی کے سہارے روزی روٹی چلانے والے نشاد اور دیگر سماج کے لوگوں کو گنگا ساحل کے تاریخی گھاٹ پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا“ پانچ سالوں میں آپ نے دیکھا کی ملک میں کی کیا حالت ہوگئی ہے ۔ ہر سال دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔ کسانوں کو نہ تو کھاد بیج کے لئے پیسے ملے اور نہ ہی ان کے فصل کی مناسب قیمت دی گئی۔ اس وجہ سے بہت سے کسانوں کو خودکشی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔محترمہ واڈرا نے نریندر مودی حکومت پرخواتین اور مزدور مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لوگ اس انتخاب میں ایسے لیڈروں اور پارٹیوں کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لئے حق رائے دہی کا استعمال کریں جن کا مقصد سماجی خدمت کے بجائے اقتدار کے مزے حاصل کرنا ہوگیا ہے ۔ ملک کے غریب۔ مزدور، کسان، بے روزگاروں اور خواتین کو بی جے پی کی مغرور حکومت نہیں چاہئے ۔ جس نے اپنے پانچ سالہ معیاد کار میں سماج کے ہر طبقے اور اداروں کو تباہ کرنے کا کام کیا ہے ۔انہوں نے مرکز میں کانگریس کی حکومت بنانے میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا “ آپ کو ایسی حکومت کا انتخاب کرنا چاہئے جو مغرور نہ ہو اور آپ کے ہر مسئلے کو سلجھا سکے ۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مرکز میں ان کی حکومت بنی تو نشادسماج کے ملاحوں سمیت ندی کے سہارے اپنی زندگی گذارنے والے تمام لوگوں کے مسائل دور کرنے کے لئے علیحدہ وزارت قائم کی جائے گی۔ غریبوں، بے روزگاروں اور کسانوں سمیت سماج کے ہر طبقے کی ضرورتوں کا پورا خیال رکھا جائے گا۔اس سے قبل کانگریس جنر ل سکریٹری نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے وارانسی(رام نگر)واقع ان کی مورتی پر گلپوشی کے بعد یہاں“گنگا یاترا” کر کے ملاحوں اور دیگر غریب لوگوں سے گفتگو کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے “ گڑھ” میں انہیں گھیرنے کی مہم کا آغاز کیا۔محترمہ واڈرا کے وارانسی پہنچنے پر پرجوش کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے ان کی گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف گذشتہ پارلیمانی الیکشن میں مقابلہ کرنے والے سابق ایم ایل اے اجے رائے ، سابق رکن پارلیمان راجیش مشر اور ضلع صدر پرجا ناتھ شرما، خواتین کانگریس کی ریکھا شرما سمیت کئی لیڈروں نے ان کا اسقبال کیا۔پروانچل میں کانگریس کی انچارج جنرل سکریٹری نے رام نگر واقع ہندوستان کے دوسرے وزیراعظم کے آبائی رہائش پر پہنچیں جہاں کچھ وقت تک ان کے رہائش گاہ کادیدار کیا۔ انہوں نے رام نگر چوراہے پر شاستری جی کی مورتی پر گلپوشی کے بعد وہاں سے ان کے رہائش تک کا سفر پیدل طے کیا۔ راستے میں انہوں نے ک· لوگوں سے بات چیت کی۔ اس کے بعد وہ متعدد لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ گنگا کو عبور کر کے اس کی دوسری جانب واقع اسی گھاٹ پہنچیں۔ ہزاروں کانگریس کارکنوں خاص طور سے نشاد سماج کے لوگوں سے خطاب کیا۔پڑوسی ضلع مرزا پور سے سڑک کے ذرریعہ وارانسی کے رام نگر تک ان کے سفر کے دوران جگہ جگہ کھڑے کانگریس کارکنوں نے پرینکا گاندھی زندہ باد کے نعرے لگا کر محترمہ گاندھی کا شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر و ہاتھ ہلا کر پرجوش کارکنوں کو جواب دیا۔ کانگریس کارکنوں میں جوش دیکھنے کے لائق تھا۔وارانسی پہنچنے سے قبل پرینکا نے مرزا پور، بھدوہی اور پریاگ راج میں کئی مذہبی اور سیاسی پروگرام کے دوران اپنی دادی سابق وزیر اعظم اندراگاندھی و والد راجیو گاندھی کے وقت سے کانگریس سے جڑے کئی عام کارکنوں اور لوگوں سے جذباتی ملاقاتیں کیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا