سر سبز سونے کی تباہی ۔۔ ۔۔۔محکمہ خاموش تماشاہی

0
0

کشتواڑ کے ٹھاکرائی جنگلوں میں اسمگلری عروج پر محکمہ جنگلات کی غفلت شعاری
شیخ الطاف
کشتواڑ//کشتواڑ کے بلاک ٹھاکرائی کے کیشوان کمپارٹمنٹ نمبر 21 تا 22 میں سرسبز درختوں کی کٹائی جاری ہے ۔لیکن یہ محکمہ کے تعینات ملازم گہری نیند میں ملوث ہیں۔ محکمہ کے تعینات ملازموں کے سامنے ا سمگلری جاری ہے لیکن تعینات ملازم سمگلری کو روک لگانے میں بالکل اقدامات نہیں ا±ٹھا رہے ہیں جس سے جنگل بچ سکیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات کے اعلی حکام کو بھی کئی بار اطلاع دی پر اعلی حکام کو بھی ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ لوگوں نے آخر میڈیا کو جانکاری دی کہ ٹھاکرائی کے کیشوان تا انجول کنتواڑا میں دن دہاڑے سمگلر سر سبز درختوں کی کٹائی کر رہے ہیں لیکن محکمہ کے تعینات ملازم انہیں روکنے کے بجائے ان کو ساتھ دیتے ہیں اور خود سمگلری کرانے میں مصروف رہتے ہیں۔ تعینات ملازم جنگلات کو بچانے کے بجائے دن بدن درختوں کی کٹائی ہوتی جا رہی ہے۔ لہذا کیشوان تا انجول کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر و چیف کنسرویٹر فارسٹ سے پ±ر زور مانگ کی ہے کہ جنگل کو بچانے کے لیے کڑے اقدامات ا±ٹھائے جائیں جس سے آنے والے نسلوں کو جنگل کی پریشانی کا سامنا نہ کر نے پڑے اور بیماریوں سے نجات مل سکے۔ نمائندہ نے اس بارے میں ڈی ایف او ڈوڈہ ڈویژن فارسٹ ڈوڈہ سے فون پر رابطہ کر کے تفصیلاً جانکاری دی جس میں ڈی ایف او نے کہا کہ موسم صاف ہوتے ہی فارسٹ پروٹیکشن ٹیم کو بھیجا جائے گا اور تعینات ملازموں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا