وادی چناب کے برفانی علاقہ جات میں تین ماہ کا راشن مفت فراہم کیا جائے:جی ایم سروڑی

0
0

کہا کانگریس کے دور اقتدار میں کشتواڑ کے متاثرین کو مفت راشن اور رلیف فراہم کی گئی تھی
لازوال ڈیسک
کشتواڑجموں و کشمیر مہم اور الیکشن منیجمنٹ کمیٹی ،ممبر و سابق وزیر غلام محمد سروڑی نے یہاں وادی چناب کے برف سے متاثرہ علاقہ جات کی عوام کو تین ماہ کیلئے مفت راشن فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ، کشتواڑ اوررام بن کے علاقہ جات میں گزشتہ دو ماہ میں ہوئی برف باری اور بارشوں سے ذراعت اور باغبانی کو کافی نقصان ہوا ہے ۔موصوف نے کہا کہ کئی علاہق جات میں غریب عوام کے گھر زمین بوس ہوئے ہیں جنھیں بروقت رلیف اور امداد کی ضرورت ہے ۔سروڑی نے کہا کہ حالیہ نقصان ہوئے ڈھانچوں، ذراعت اور باغبانی کیلئے امداد کے ساتھ ساتھ عوام کو تین ماہ کا مفت راشن بھی فراہم کیا جائے جبکہ ماضی میں کانگریس کے دور اقتدار میں برف ،بارش، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے دوران عوام کو امداد فراہم کی گئی اور اس وقت یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے متاثرہ علاقہ جات کا دورہ بھی کیا ۔انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ برفباری میں ہوئے نقصان کے پیش نظر ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو عوام کے نقصان کا جائزہ کرے ۔انہوں ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مشکل گھڑی میں راحت پہنچائی جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا