لازوال ڈیسک
جموںلاک سبھا انتخابات کے پیش نظر بھاجپا جموں اکائی کی انتخابات کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر سابق نائب وزیر اعلیٰ کوندر گپتا، ضلع صدر بلدیو بلوریہ، ڈپٹی میئر جے ایم سی ایڈوکیٹ پرنیما شرما، سابق ایم ایل راجیش گپتا و دیگران نے شرکت کی ۔وہیں اجلاس میںاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کوندر گپتا نے مرکزی اور ریاستی سرکار کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ یو ایل بی اور پنچائتی انتخابات کے نتائج بھی مثبت رہے ہیںاور پارٹی کے ہر کارکن کو مودی حکومت کی کامیابیاں عوام تک پہنچائی جائیں۔علاوہ ازیں تقریب میں بھاجپا کے دیگر لیڈران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔