جمسلان میں چار بکریاں بنی تیندے کی شکار

0
0

شوکت پرواز
درماڑی//تحصیل درماڑی کے تحت جمسلان پنچایت میں دوران شب ایک تیندے نے بکریوں کے باڑے میں گھس کر چار بکریوں کو چیر پھاڑ کر رکھ دیا۔ اطلاعت کے مطابق جمسلان میں گزری شب ایک تیندے نے بکریوں کے باڑے میں گھس کر چار بکریوں کو چیر پھاڑ کی۔ جس کی وجہ سے عوام میں ایک بار پھر سے ڈر و خوف پیدا ہو گیا۔ پچھلے ایک مہینے سے یہ ڈر تھوڑا دور ہوا تھا۔ لیکن اب پھر سے تیندے کی چیر پھاڑ سے عوام پھر پریشان ہوگی۔ کیونکہ پہلے بھی تیندے نے علاقہ جات میں بھیڑیں اور کچھ لوگوں کو شکار بنایا تھا۔ جس سے عوام میں یہ خوف اب پھر سے بہت بھڑ گیا۔ اس سلسلے میں عوامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے پر زور گزارش کی ہے کہ علاقہ جات پر نظر ثانی کی جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا