شکایت درج ، تحقیقات ہوگی قصور ثابت ہوا تو کاروائی بھی ہوگی: اے سی ڈی
ندیم اقبال کٹوچ
رم بن// جہاں ایک طرف رشوت خوری کو جڑ سے مٹانے کے دعوے کئے جا رہے ہیں وہیں دوسری جانب رشوت خوری عروج پکڑتی جا رہی ہے جہاں آن لائن پے منٹ ہو رہی ہے لیکن محکمہ دیہی ترقی میں ابھی بھی آف لائن یعنی میز تلے کمائی کا سلسلہ خاتم نہ ہوا یہ بات ا±س وقت منظر عام پر آئی جب ضلع رام بن کے بلاک رامسو میں محکمہ دیہی ترقی کا ایک ملازم لوگوں سے بطور رشوت پیسہ وصول کر ہا تھا اور چند لوگوں نے اس کی ویڈیو ریکارڈ کر لی اور معاملہ اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رام بن ظفر بانڈے کی نوٹس میں لایا اس سلسلہ میں بلاک رام سو کا ایک وفد نواز سوہل سرپنچ سوجمتنہ بی کی سربراہی میں اے سی ڈی رام بن سے ملاقی ہوا جہاں وفد سے بات کرتے ہوئے اے سی ڈی رام بن ظفر بانڈے نے اس بات کا یقین دلایا کہ معاملہ کی تحقیقات ہوگی میڈیا سے گفتگو کے دوران بانڈے نے بتایا کہ اگر تحقیقات کے بعد قصور ثابت ہوا تو کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔