منشیات کادھندہ سماج کیلئے سم قاتل: بشارت راتھر

0
0

ایسے عناصر کے خلاف وہی کاروائی کی جائے جو دہشت گرد کے خلاف کی جانی چاہئے
لازوال ڈیسک
راجوریحکومت سے منشیات کادھندہ کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے معروف سماجی کارکنان بشارت راتھر نے منشیات کے دھندے کو سماج کیلئے سم قاتل اور دہشت گردی سے تعبیر کیا ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں بشارت راتھر نے کہا کہ منشیات کے ذریعہ سماج کو تباہ کرنے کے لیے کوٹرنکہ اور بدھل میں کچھ عناصر سر گرم ہیں اور اسکی وجہ سے سماج تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کادھندا ایک قسم کی دہشت گردی ہے اور یہ دہشت گردی کسی کو گولی یا گرنیڈ کے مارے جانے سے زیادہ خطر ناک ہے انہوں نے کہا کہ کوٹرنکہ کے گردونواح میں یہ لت چھوٹے بچوں تک لگ چکی ہے اور دھندا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروای عمل میں لانے کےلئے حکومت کو اقدمات اٹھانے چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ منشیات میں سرگرام لوگوں کے خلاف وہی کاروائی عمل میں لائی جائے جو کسی دہشت گرد کے خلاف ہونی چاہئے ۔راتھر نے کہا کہ ملک کے ساتھ ساتھ ہماری ریاست میں بھی 90%فصید منشیات کے عادی ہو چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں ہماری ریاست میں گھر تباہ و برباد ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع راجوری میں قابل ترین اور بہادر نوجوان اس لت کی وجہ سے زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے یہ لت بڑی شان و شوکت کے ساتھ نوجوانوں کے گلے لگے رہی ہے اور آنے والے دس بارہ سالوں کے بعد نوجوان نایاب ہونگے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا