فتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ// مغل شاہراہ تین ماہ کی طویل مدت تک بند رہنے کے بعد برف ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اے ای ای محکمہ مغل روڈ چودھری لیاقت نے ذرائع ابلاغ نمائندگان کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس برس مغل شاہراہ پر چھ سے سات فٹ کے قریب برف موجود جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ مغل روڈ میکینیکل عملہ کی جانب سے اٹیس فروری کو ہٹانے کا کام شروع کیا گیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ برف ہٹانے کے کام میں دو ڈوزر مشینین ایک برف کاٹنے والی مشین دو جے سی بی مشینین اور ایک سنو فلو مشین کام میں لگائی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت انتیس کلو میٹر پوشانہ آرمی پوسٹ تک سڑک سے برف ہٹا دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موسم نا ساز ہونے کی وجہ سے کام میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ڈی آر ایف اسکیم کے تحت کئے گئے کاموں کی ادائگی نہ ملنے کی وجہ سے ٹھیکدار لوگ برف ہٹانے کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں تا ہم ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ رکاوٹ حائل نہ رہے تو پندرہ اپریل تک سڑک کو ٹریفک کے قابل بنا دیا جائیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال مارچ کے ماہ بھی بالائی علاقوں میں برف باری جاری ہے جس وجہ سے کام میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔قابل ذکر بات ہیکہ وادی کشمیر سے پوری دنیا کو جوڑنے والی واحد جموں تا کشمیر قومی شاہراہ ہے جس پر چار گلیارہ سڑک بنانے کا کام جاری ہے۔اس برس اس شاہراہ پر بھی پسیاں گر آنے کی وجہ سے ہفتوں تک ہزاروں کی تعداد مسافر درماندہ رہے جس دوران مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اب اگر مغل شاہراہ کو جلد ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جاتا ہے تو اس صورت میں وادی سے جوڑنے والی متبادل شاہراہ کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔عوام نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مغل شاہراہ پر ٹنل کا پروجیکٹ تیار کر کے اسے منظوری دی جائے تاکہ آنے والے وقت میں مسافروں کو آسان متبادل شاہراہ دستیاب ہو