ریاض ملک
منڈی ´//خراب موسم اور ٹھنڈ کے ہوتے ہوے بھی آج محکمہ حفظان صحت کی جانب سے ڈی ورمنگ ڈے کے موقع پر 43850 بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرنے کی غرض سے گولیاں کھلائی گئی ۔ جس میں صبح گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بوائیز منڈی میں بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر مشتاق حسین نے بچوں کو البنڈا زول کی گولیاں بچوں کو کھلاکر مہیم کی شروعات کی – ان کے مطابق آج شام تک 364 اسکولوں اور 342 آنگن واڑی مراکز میں یہ گولیاں کھلائی گئیں – جبکہ باقی ماندہ اسکولوں اور آنگن واڑی سنٹروں میں کل یہ گولیاں کھلاکر ہدف پوراکیا جائے گا – اس بارے جانکاری دیتے ہوے مزید بلاک میڈیکل آفیسر نے کہا کہ دیگر مہیموں کی طرح آج بھی اس مہیم کے لئے ٹیمیں مقرر کی گئی تھیں ۔جنہوں نے تمام اسکولوں میں جاکر زیر تعلیم طلبہ وطالبات کو پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کی گولیاں کھلائی ہیں – انہوں نے عوام سے بلخصوص عوامی نمائیدگان سے مانگ کی کہ وہ تمام تر سرکار کی جانب سے چلائی جانے والی مہیموں اور اسکیموں کو زمینی سطح پر لاگوں کرنے کے لئے محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کا تعاون کریں ۔