سب ڈویژن مہور کی پنچایت سجرو وارڈ نمبر دو میں پانی کی شدیر قلت عوام پریشان

0
0

شوکت پرواز
درماڑی //ضلع ریاسی کے تحصیل مہور کی پنچایت سجرو کے وارڈ نمبر دو میں لوگ پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں ,جس وجہ سے علاقے میں کہیں روز سے ہاہا کار مچی ہوئی ہے۔لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ یہاں پر پانی کی عدم دستیابی ہے۔ اگر محکمہ کے اہلکاروں سے استدعا کرتے ہیں،تو آگے سے وہ لوگ کہتے ہیں کہ گورنمنٹ ہمیں تنخواہ وگزار نہیں کرتی جس کی وجہ سے ہم کام نہیں کرتے۔ مزکورہ شخص نے کہا ہے کہ یہاں کے عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک ایم ایل اعجاز صاحب کی وجہ سے ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر پانی کی پائپ اچھی طرح لگی ہوئی ہیں۔ لیکن پانی چھوڑنے والا کوئی نہیں سب اپنے کاموں کو لگے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے جس کی وجہ سے یہاں پر دوسرے تعمیری کام بھی نہ کہ برابر ہیں۔لوگ کہیں کلومیٹرز دور سے اپنے لئے اور مال مویشی کے لئے پانی لاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت ساری دشواریاں برداشت کرنی پڑ رہی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ جات کو ہر نظر سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔ چاہے وہ تعلیمی اقتصادی یا تعمیری کام ہو۔ اسلئے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس علاقے میں بروقت ہر سہولیات کی دستیابی کی کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا