ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے دیالہ چک میں ٹریفک انتظامیہ کا اجلاس منعقد

0
0

لازوال ڈیسک
جموںایس ای پی ٹریفک دیہی جموں موہن لال کیتھ اور ڈی وائی ایس پی ٹریفک سانبہ کٹھوہ کی قیادت میں شیوالک رزورٹ دیالہ چک میں ایک اہم اجلاس کا انعقا د کیا گیا جس میں مقامی معززین اور منی بس آپریٹروں نے شرکت کی ۔وہیں نقل و حمل کے بہتر انتظامات پر مشورات اور تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس دوران شرکاءاجلاس نے کہا کہ ڈرائیوروں کی من مانی کی وجہ سے غلط سائڈ پر بھی ڈرائیونگ کی جاتی ہے جبکہ سڑکوں پر پانی کی وجہ سے گھڈے پڑ رہے ہیں جو حادثات کی وجہ بن رہے ہیں۔وہیں ٹریفک انتظامیہ کی جانب سے ڈرائیورں کو قوانین کی پاسداری کرنی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے اور نقل و حمل کے سلسلہ کو بہتر بنانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کیا جائے ۔اس موقع پر راج کمار شرما، رومیش کمار، کنت شرما، سبھاش کمار شرما و دیگران نے شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا