مسعود اظہر کا معاملہ حل ہوجائے گا:چین

0
0

چینی سفارت خانے میں ہولی ملن تقریب؛ دونوں ممالک کے عوام کی ترقی اور خوشحالی نیز روشن مستقل کی تمنا کی
یواین آئی

نئی دہلیچین نے اتوار کو کہا ہے کہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر اقوام متحدہ کی پابندی صرف تکنیکی وجوہات کی وجہ سے رکا ہوا ہے اور بات چیت کے بعد یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔چین کے سفیر لیو جھاہوئی نے چینی سفارت خانہ میں ہولی ملن کی تقریب کے دوران نامہ نگاروں سے کہا کہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی 1267کمیٹی کے دائرے میں لانے کا معاملہ حل ہوجائے گا۔ یہ صرف تکنیکی وجہ سے سے رکا ہے ۔ اس پر کچھ اور بات چیت ہونی ہے اور یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔ مسٹر لیو نے کہا کہ “مسعود اظہر پر ہم پوری طرح سے ہندوستان کی تشویشات کو سمجھتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ معاملہ سلجھ جائے گا۔” انہوںنے کہا کہ وہان میں چینی صدر شی جنپنگ اور وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان چوٹی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعاون صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ۔ چین اس سے مطمئن ہے اور ہمارا تعاون مستقبل کے سلسلے میں کافی پرامید ہیں۔” ہولی ملن کی تقریب کا انعقاد چینی سفارت خانہ اور کنفیڈریشن آف ینگ لیڈرس نے مشترکہ طور سے کیا تھا۔ اس موقع پر سفارتکاروں کے اہل خانہ نے ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے ۔چین کے سفیر لو¶ جا¶ ہوئی نے ہولی کے موقع پر ہندوستان اور چین کے رشتوں اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی اور خوشحالی نیز روشن مستقل کی تمنا کی ہے ۔ مسٹر لو¶ نے چین کے سفارت خانے میں اتوار کو منعقد ہولی ملن تقریب میں کہا کہ چینی سفارتخانے کے احاطے میں اس برس ہولی کی شکل میں دوسری بات وسنت اتسو منایا جارہا ہے ۔ گزشتہ ماہ چینی چندر نئے سال کا انعقاد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ اور ثقافت کافی پرانی ہے ۔ اس سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کی ثقافتیں ایک دوسرے سے کافی قریب ہیں۔ ہولی کا تہوار اس کی ایک مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ان کی تمنا ہے کہ دونوں ممالک کے لوگوں کی زندگی میں خوشحالی آئے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران چین نے کا کافی ترقی کی ہے ۔ چین تقریباً 140 کھرب ڈالر کی معیشت بن گیا ہے اور ہندوستان نے بھی کافی ترقی کی ہے ۔ دونوں ممالک میں دنیا کی تقریباً ایک تہائی آبادی رہتی ہے ۔ یہ تمنا ہے کہ نئے ہندوستان میں لوگوں میں خوشحالی آئے اور معیار زندگی بہتر ہو۔ اسی کے ساتھ ہند۔ چین تعلقات کا روشن مستقبل بنے ۔ ہولی ملن تقریب کا انعقاد چینی سفارتخانے اور کنفیڈریشن آف ینگ لیڈرس نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اس موقع پر سفارتکاروں کے کنبوں نے ثقافتی پروگرام پیش کئے ۔ پروگرام میں کنفیڈریشن آف ینگ لیڈرس کے سربراہ اور برکس چیمبر آف کامرس کے اہلکار سمیپ شاستری، برکس چیمبرس آف کامرس کے خازن اور خبررساں ایجنسی یونائیٹیڈ نیوز آف انڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین وشواس ترپاٹھی، مختلف ممالک کے سفیر، چینی سفارتخانے کے اہلکار اور ملازمین، صحافی نیز معزز شخصیات موجود تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا