8 طلائی سمیت 26 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہندستان

0
0

یو این آئی
نئی دہلی، // ہندوستان نے ہانگ کانگ میں اتوار کو ختم ہوئی ایشیائی یوتھ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں 8 طلائی، 9 چاندی اور 9 کانسی سمیت کل 26 تمغے جیت کر میڈل ٹیبل میں چین کے بعد دوسرا مقام حاصل کیا۔ چین 12 طلائی، 11 چاندی اور 8 کانسی سمیت 31 تمغے جیت کر ٹیبل میں سرفہرست جگہ پر رہا۔ ہندستان نے مقابلہ کے آخری دن لڑکوں کی میڈلے ریلے مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ہندستانی چوکڑی نے 1: 54.04 وقت لیا۔ سری لنکا کو چاندی اور چین کو کانسی ملا۔ ہندستانی لڑکیوں کی ٹیم نے 2: 10.87 کا وقت لے کر چاندی کا تمغہ جیتا۔ چین نے طلائی اور قازقستان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ لڑکوں کے شاٹ پٹ فائنل میں امندیپ سنگھ نے 19.09 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور جیتا۔ مہیش بابو نے 800 میٹر میں 1: 51.48 کا وقت لے کر سلور حاصل کیا جبکہ شمگا نالبوتھ نے 200 میٹر دوڑ میں 21.87 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ سلور اپنے نام کیا۔ اونتیکا سنتوش نرالے نے لڑکیوں کے 200 میٹر فائنل میں 24.20 سیکنڈ کا وقت لے کر سلور جیتا۔ اونتیکا اس سے پہلے 100 میٹر میں طلائی تمغہ جیت چکی ہیں۔ دپتی کو 200 میٹر میں 24.78 سیکنڈ میں کانسی ملا۔ لڑکیوں کی 800 میٹر دوڑ میں پوجا نے 2: 09.03 وقت کے ساتھ سلور اور امت جاگڑ نے لڑکوں کی 3000 میٹر مقابلے میں 8: 36.34 وقت نکال کر سلور حاصل کیا۔ چتھن¸ چندرن نے لڑکیوں کی 1500 میٹر ریس میں 4: 36.09 وقت نکال کر کانسی جیتا۔یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا