چھترال تکیہ سڑک پہ بلیک ٹاپنگ سے محکمہ کا پردہ فاش

0
0

چند ماہ بعد سڑک پوری طرح ناکارہ ۔ عوام میں ناراضگی
اعجاز کوہلی
مینڈھر //چند ماہ قبل چھترال تکیہ کالابن سڑک پر تارکول بچھایا گیا تھا۔جس کو لیکر عوام میں کافی خو شی پائی جا رہی تھی، لیکن چھترال، تکیا ،کالابن کی عوام کی یہ خوشی زیادہ دن نہیں رے پائی کیونکہ اس سڑک پر کام اس معیار کا تھا جو آج تا رکول اکھڑنے کی وجہ سے سامنے آ گیا۔اسی سلسلہ میں نمائدہ سے بات کرتے ہوے معروف مغل نے بتایا کہ محکمہ و ٹھیکیداروں نے عوامی جائیداد کی دھجیاں اڑاتے ہوے اس سڑک پہ استعمال ہونے والے فنڈز کو چونا لگا دیا ہے اور اس ملی بھگت سے اس سڑک کی حالت خستہ دیکھی جا سکتی ہے۔ افسوس ہوتا ہے ایسے آفسران پہ جو رشوت کہ بل بوتے پر عوامی جائیداد کو چونا لگاتے ہیں اور کام اس معیار کا چھ ماہ بھی بلیک ٹاپنگ نہیں روکی اور آج پہلے سے بھی سڑک کی خستہ حالت ہے ۔معروف نے کہا کہ ہم ڈی سی پونچھ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سڑک پہ کام کرنے والے ٹھیکیدار ،اور جس محکمہ نے اس سڑک پر فنڈز استعمال کے نام پر گھپلہ کیا ان کہ خلاف ایک کمیشن مقرر کر کہ تحقیقات عمل میں لائی جائی گی اور اس سڑک کہ نام چوری کرنے والوں کہ خلاف سخت کاروائی کریں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا