گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری کے طلباءنے نیوزی لینڈ حادثے کی مذمت کی

0
0

تبریز ملک
درہال // ملک آج بروز سنیچر وار گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری کے طلباءنے نیوزی لینڈ کے حادثے کی کڑی مذمت کی ۔اس موقع پر سٹوڈنٹ ایکٹیوسٹ شباب ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل سے پوری دنیا صدمے میں ہے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اس واقعے کی مذمت کرسکوں- کس بے دردی سے نمازیوں کو مارا گیا ہے یہ دنیا کو بتاتا ہے کہ ٹیرریزم کا کوئی مذہب؛ کوئی رنگ نہیں ہوتا- عالمی برادری کو اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور ایسے ایکسٹریمسٹ گروپ کو بین کرنا چاہیے-گورنمنٹ پی جی کالج راجوری کے پریذیڈنٹ اسی منہاس نے بھی کہا کہ میں اس واقعے کی مذمت کرتا ہوں اور اور یہ توقع رکھتا ہوں کہ اس دہشت گرد کے خلاف کڑے سے کڑ ایکشن لیا جائے گا- ایک اور سٹوڈینٹ اکشے کمار نے بھی اس واقعے کی کڑی مذمت کی اور کہا کہ ثابت کرتا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا- اس کے علاوہ اس موقع پر محبت علی چوہدری’ شفقت ملک وغیرہ شامل تھے-

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا