شوپیاں میں اسلحہ برداروں نے ایک خاتون ایس پی او کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا

0
0

سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن چلایا
یو این آئی
سری نگرجنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہفتہ کے روز نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک خاتون سپیشل پولیس آفیسر(ایس پی او) کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے وہیل گاو¿ں میں ہفتہ کو دو پہر کے وقت نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک خاتون ایس پی او پر اپنے گھر میں ہی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ خاتون ایس پی او کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لانے کے باعث دم توڑ بیٹھی تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ موقعہ پر ہی ازجان ہوئی تھی۔مہلوک خاتون ایس پی او کی شناخت خوشبو جان بنت منظوراحمد ساکن وہیل شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن چلایا، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ شوپیاں کے وہیل گاو¿ں میں ہفتہ کے روز دن کے قریب ڈھائی بجے جنگجوو¿ں نے خوشبو جان نامی ایک خاتون ایس پی او پر گولیاں برسا ئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ خوشبوکو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ بیٹھی۔دریں اثنا ریاستی پولیس نے خاتون ایس پی او کی ہلاکت کے لئے جنگجوﺅں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔پولیس کے ایک پریس بیان میں کہا گیا ‘ضلع شوپیاں کے وہیل گا?ں میں جنگجوﺅں نے خاتون پولیس اہلکار جس کی شناخت خوشبو جان کے بطور ہوئی ہے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوئی اگر چہ اسے فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔ ہم اس بہیمانہ دہشت گرد حملے کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مقتولہ کے لواحقین کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا