لازوال ڈیسک
جموںعوام کے ساتھ مضبوط روابط کیلئے گرین ویو پیلس بشناءمیں فاروق قیصر جے کے پی ایس ،ایس پی ہیڈ کوارٹرس جموں کی قیادت میں ایک اہم اجلاس کا انعقا د کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او آر ایس پورہ سوربھ پرشارجے کے پی ایس، تحصیلدار بشناءرمن کمار، ایس ایچ او بشناءانسپیکٹر رتن سنگھ رانا،چیئر مین ایم سی بشناء،نائب چیئر مین بشنائ، پنچ، نمبردار ،چوکیدار اوور مقامی معززین نے شرکت کی ۔وہیں اجلاس کے آغاز میں پولیس کی جانب سے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی اور شرکاءکو سماج کی فلاح کیلئے بھائی چارے اور یکجہتی کی تلقین کی گئی ۔علاوہ ازیں شرکاءکو کسی بھی مشکوک حرکت کی فوری پولیس کو اطلاع دی جائے ۔اس دوران کئی مقررین نے پولیس کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس قدم کی خوب سراہنا کی ۔وہیں ایس پی ہیڈ کوارٹرس جموں نے شرکاءکو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان کی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا اور مستقبل قریب میں ایسے اجلاس کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔